حکومت نے کوروناویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچو ہو کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 42 ہزار 315 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا تھا اب تک 33 ہزار 356 ہیلتھ ورکرز نے کرونا ویکسین نہیں لگوائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے کہا کہ ویکسین کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں، میں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے مجھے کسی بھی قسم کے ردعمل کا سامنا نہیں ہوا ہے۔ویکسیں 80 سے 90 سال تک کے عمر کے افراد نے بھی لگوائی ہے جنہیں کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا۔
وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کچھ افراد میں معمولی ردعمل ہوسکتا ہے جس طرح عام طور پر بچوں کی ویکسین کے دوران بھی ہوتا ہے۔صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ہر فرد کیلئے ضروری ہے کہ وہ ویکسین لگوائے۔ کرونا سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کیلئے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کام کرنے والے وہ لوگ جو ویکسین نہیں لگوا رہے اپنے خاندان کے لوگوں کے لئے بھی خطرہ ہوسکتے ہیں۔ویکسین نہ لگوانے کے والے ہیلتھ ورکرز کو نوکری سے نکا ل دیا جا ئیگا ۔ سندھ میں کام کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز خوش نصیب ہیں کے ان کیلئے حکومت کی طرف سے مفت ویکسین کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
وزیر صحت سندھ دنیا بھر میں اب تک 30 کے قریب ایسے ممالک ہیں جن میں اب تک کرونا ویکسین کا عمل شروع ہی نہیں ہوسکا۔ بحیثیت ہیلتھ پروفیشنل اپنی اور دوسروں کی جان بچانے کیلئے اولین فرض پورا کریں۔