میاں صاحب۔۔ اتنی دوری ۔۔۔ شہباز شریف اور جج کے درمیان مکالمہ۔۔ عدالت میں قہقہے

Mar 25, 2021 | 19:24:PM
میاں صاحب۔۔ اتنی دوری ۔۔۔ شہباز شریف اور جج کے درمیان مکالمہ۔۔ عدالت میں قہقہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز )لاہور کی احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا جس سے عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔
۔دورانِ سماعت شہباز شریف کے وکیل نے جج سے استدعا کی کہ شہبازشریف بیٹھنا چاہتے ہیں عدالت اجازت دے، اس پر فاضل جج نے کہا کہ میاں صاحب آپ بیٹھ جائیں مگر دور دور بیٹھیں۔جج کے مکالمے پر شہباز شریف نے جواب دیا کہ ہم بہت دور دور بیٹھیں گے۔ جج صاحب، اس پر فاضل جج نے کہا کہ اتنا دور بھی نا بیٹھیں میاں صاحب، اتنی دوری اچھی نہیں ہوتی۔فاضل جج کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں خوب قہقہے لگے
۔اس دوران نیب کے گواہ تنویر حسین سے ملزم کے وکیل نے سوال کیا کہ آپ کی تعلیم کیا ہے؟ اس پر گواہ نے بتایا کہ میں نے ایم بی بی ایس، بی ایس سی اور ایل ایل بی کیا ہے، اس پر نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ یہ علاج کریں گے۔ نیب پراسیکیوٹر کے کمنٹ پر بھی عدالت میں قہقہے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سے عارفوالا جانیوالی 2 بہنوں کیساتھ اجتماعی زیادتی