(24نیوز)مریم نواز شریف کی قومی احتساب بیورو(نیب ) میں 26 مارچ کو پیشی کے موقع پر حالات کشیدہ ہونے کے خطرات ہیں جبکہ کیپٹن(ر)محمد صفدر نے اپنی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو درخواست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے آئی جی پنجاب کو درخواست لکھتے ہوئے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر اپنے اور اپنی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔درخواست میں کیپٹن (ر) محمد صفدر کا موقف ہے کہ گزشتہ نیب پیشی پر بھی ہمارے اوپر قاتلانہ حملہ ہوا ا س کے علاوہ نیب آفس کے اند مریم نواز شریف کی 26 مارچ کو پیشی کے موقع پر حالات کشیدہ ہونے کے خطرات ہیں ۔
درخواست میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ٹویٹ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں مریم نواز کے حوالے سے "سمیش "کا لفظ استعمال کرتے ہوئے ذمہ داروں کی نشاندہی کی گئی ۔انہوں نے درخواست کی کاپی ہوم سیکرٹری کو بھی بجھوا دی اور اس حوالے سے ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بے باک اداکارہ ثنا نے نازیبا کمنٹس کرنے والوں کو بڑا جھٹکا دے دیا،ویڈیو بھی بنا ڈالی