مریم نواز کی کل نیب پیشی، بی این پی کا وفد جاتی امرا پہنچ گیا

Mar 25, 2021 | 19:52:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کی کل نیب میں پیشی میں شرکت کیلئے بی این پی کا وفد لاہور پہنچ گیا،بی این پی رہنما ڈاکٹر جہانزیب جمال وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچ گئے۔ 
ذرائع کے مطابق بی این پی کا وفد مریم نواز ملاقات کیلئے جاتی امرا پہنچا ،ڈاکٹر جہانزیب جمال مریم نواز سے نیب پیشی اور ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کریں گے،ملاقات میں ن لیگ کی جانب سے مریم نواز کے ہمراہ پرویز رشید، رانا ثنااللہ، آصف کرمانی و دیگر شریک ہونگے، بی این پی کا دفد بھی کل مریم نواز کے ہمراہ نیب دفتر جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کس جگہ مریم نواز پر قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے ،چونکا دینے والا انکشاف

مزیدخبریں