خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبرپختونخواحکومت نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کردی اور ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کرنے پرغور شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی کے معاملے پر خیبرپختونخواحکومت نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ درست نہیں، سوشل میڈیا ایپلیکشن پرپابندی سے عالمی سطح پر درست تاثر نہیں جاتا۔
صوبائی وزیرضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہائی کورٹ کا فیصلہ غلط ہے، ہم فیصلے پرنظرثانی کی اپیل دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ضیااللہ بنگش نے کہا کہ ٹک ٹاک کے خلاف نہیں، بدنامی پھیلانےوالے عناصرکےخلاف ہیں، ریگولیٹری باڈی موجود ہے، شکایات ہوں تو اسے حل کرنے کا کہا جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ کس جگہ مریم نواز پر قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے ،چونکا دینے والا انکشاف