پاکستان کیخلاف نعرہ نہ لگانے والے نوجوان پر جنونی ہندو ٹو ٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جنونی ہندوﺅ ں کی تنگ نظری اور ظلم کی داستان کو وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو زمین پر گرا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارت میں موجود انتہا پسندوں میں پاکستان سے نفرت اور تنگ نظری کی یہ جھلک سوشل میڈیا کا حصہ بن گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق جنونی ملزم اجے مظلوم نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے اسے بھارت کے حق میں جبکہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے پر بھی مجبور کر رہا ہے۔ اسی طرح ویڈیو میں یہ بھی سنا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو ایک مسلمان رہنماءاور مقبول سیاستدان اسدالدین اویسی کے خلاف بھی نعرہ لگانے پر مجبور کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کس جگہ مریم نواز پر قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے ،چونکا دینے والا انکشاف