نیب نے مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کردی

Mar 25, 2021 | 20:07:PM
نیب نے مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے مریم نواز کو چودھری شوگرملزاور جاتی امرا اراضی کیس میں کل طلب کررکھا تھا، تاہم این سی او سی کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے اورمفاد عامہ کے پیش نظر مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کردی گئی ہے۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا،نیب نے تمام سکیورٹی اقدامات واپس کرنے کافیصلہ کیاگیا۔
نیب کی جانب سے واضح کیا گیاہے کہ ایسے تمام اقدامات کی نفی کرتاہے کہ جن میں مبینہ طور پر قومی ادارے کو کسی دباﺅ میں لانے کیلئے مختلف حربوں کااستعمال کیائے، نیب ایک قومی ادارہ ہے اوراس کا تعلق ریاست پاکستان اورپاکستان کی عوام سے ہے۔