شوگر مافیا کے خلاف کارروائی شروع 

Mar 25, 2021 | 20:18:PM

 (24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان نے کہا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق یہ صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔ڈاکٹر رضوان نے کہاکہ بعض سیاسی جماعتوں کے سرکردہ افراد بھی اس مافیا کے ساتھ ہیں، سٹہ مافیا بلیک منی کا استعمال کررہا تھا، ملزموں کے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
 ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی گرفتاری نہیں کی، ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے، گرفتاریاں بعد میں کریں گے۔ایف آئی اے کے مطابق یہ لوگوں کا کالا دھن استعمال کرتے تھے جن کے خلاف کارروائی کی جائیگی، سٹہ مافیا کے 10 گروپ لاہور سے ہیں جن کے خلاف کارروائی ہوگی، ملتان، حاصل پور، خانیوال اور بہاولپور میں بھی ایکشن ہوگا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابھی تک جو ثبوت ملے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا

مزیدخبریں