مالکان کا 29 مارچ سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے سکولوں کی بندش کا فیصلہ مسترد کردیا، 29 مارچ سے کے پی کے میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش اور حکومت کی غلط پالیسیوں پر پشاور کے نجی سکول مالکان میں شدید غم و غصہ ،پین کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ27 مارچ سے تمام اضلاع میں احتجاجی کیمپ لگا ئے جا ئیں گے جبکہ باقی تنظیموں کے ساتھ ملکر پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری تک نہ ختم ہونے والا دھرنا دیا جائیگا۔ صوبائی جنرل سیکر ٹری پین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی مناسب جواب نہیں ملتا تو حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیؒں:نیب نے مریم نواز کی کل کی پیشی ملتوی کردی