این اے 249 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کو بڑادھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) این اے 249 کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار مسرور سیال کے کاغذات الیکشن کمیشن نے مسترد کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 55 میں سے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔تحریک انصاف کے امجد آفریدی، جنید لاکھانی ، اشرف قریشی اور ملک شہزاد سمیت 13 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے حافظ مرسلین اور سلمان مجاہد سمیت سات امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مفتاح اسماعیل سمیت تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوئے۔
واضح رہے کہ این اے 249 کی سیٹ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ہے۔جو اب سینیٹر بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مالکان کا 29 مارچ سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان