(24نیوز) احتساب عدالت میں پیشی ملتوی ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوار نے کہا ہے کہ میں نے کہاتھا ناں نیب کیلئے آسان شکارنہیں بنوں گی ۔
انہوں نے کہا جتناانتقام ہوناتھاہوچکا،ظلم کی ایک حدہوتی ہے، ظلم جب حدسے بڑھتاہے تومٹ جاتاہے، انہوں نے کہاہم سے زیادہ قانون کی پاسداری کسی نے نہیں کی۔ نیب کوسیاسی مخالفین کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔عوام اب اس کھیل کوسمجھ چکے ہیں، عوام نے میراساتھ دیا،نیب کوپیچھے ہٹنے پرمجبورکیا، سب نے دیکھ لیا نیب اب سیاسی ادارہ بن چکا ہے۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ اب تک ایک ہی سلیکٹڈ ہے اور اس کا نام عمران خان ہے ، نیب کے پیچھے عمران خان ہے،ان کاکہناتھاکہ پی ڈی ایم میں کوئی لڑائی نہیں ہر ایک کا اپناسیاسی موقف ہوسکتا ہے، سیاست میں اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری سے اچھے تعلقات ہیں۔
مرکزی نائب صدر ن لیگ نے کہاکہ اب نیب نے یوٹرن لے لیا ہے،سلیکٹرزنیوٹرل ہوں یا نہ ہوں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،بہت جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ فیصلہ ہوا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرن لیگ کا ہوگا،سیاست میں کمٹمنٹ کی پاسداری ہونی چاہیے اورہوبھی رہی ہے،لیگی رہنما نے کہاکہ اگرلڑائی ہوتواظہاریکجہتی تونہیں ہوتی،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے میرے ساتھ اظہاریکجہتی کیا۔مریم نواز نے کہاکہ ہرایک کا اپنا سیاسی موقف ہوسکتا ہے،اس کومل بیٹھ کرحل کریں گے،پی ڈی ایم میں کوئی لڑائی نہیں ہوئی،نوازشریف کی بیٹی ہوں،سیاسی تعلقات کونبھانا جانتی ہوں اورنبھاؤں گی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 249 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کو بڑادھچکا