چینی صدر کا کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چینی صدرشی جن پنگ نے کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔
چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے یہ پیغام وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خصوصی خط میں دیا ہے۔
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو جلد صحتیابی کا پیغام دیا ہے۔
چینی سفیر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ صدر شی جن پنگ نے ایک بار پھر اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چین کورونا وبا کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کورونا کو شکست دینے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 249 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کو بڑادھچکا