(24 نیوز)کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے حکومت کی طرف سے شہریوں کو بار بار ہدایات دی جا رہی ہیں کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے ماسک پہنیں سینی ٹائزر استعمال کریں لیکن شہری ہیں کہ حکومت ہدایات پر عملدرآ مد کو تیار ہی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکیلئے ضلعی انتظامیہ نے کمر کس لی۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون نے ماسک نہ پہننے پر کئی شہریوں کو بطور سزا نصف گھنٹہ سڑک پر کھڑا رکھا۔
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ابراہیم ارباب نے لبرٹی چوک میں کھڑ ے ہوکر شہریوں سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے لئے نہ صرف خود شہریوں میں ماسک تقسیم کئے بلکہ بغیر ماسک چلنے پھرنے والوں کو بطور سزا سڑک پر نصف گھنٹہ کھڑے ہونے کی سزابھی دی۔
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب میں 2 لاکھ 5 ہزار 314، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 815، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 787، بلوچستان میں 19 ہزار 395، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 977، اسلام آباد میں 53 ہزار 684 جبکہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے خوشخبری، امتحانات آن لائن ہونگے، نوٹیفکیشن جاری