بجلی صارفین 700 ارب کے اضافی بوجھ کیلئے تیار ہوجائیں۔۔حکومت کو نیا اختیار مل گیا

Mar 25, 2021 | 22:11:PM
 بجلی صارفین 700 ارب کے اضافی بوجھ کیلئے تیار ہوجائیں۔۔حکومت کو نیا اختیار مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بجلی صارفین 700 ارب روپے سے زائد کے اضافی بوجھ کیلئے تیار ہوجائیں ۔وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج،بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ۔نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے آرڈیننس کا اطلاق کردیا گیا ۔
آرڈیننس کے مطابق حکومت کو ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ تک سرچارج لگانے کا اختیار مل گیا اب حکومت کے پاس آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے پانچ روپے تک الگ سے مہنگا کرنے کا اختیار ہوگا ۔
نئے اختیار کے تحت حکومت بجلی کی قیمت کے 10 فیصد تک سرچارج لگا سکے گی۔ڈسکوز کی ریونیو ضروریات کے 10 فیصد تک سرچارج عائد ہوسکے گا۔عوام پر سرچارج کی مد میں 150 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بجلی سسٹم کو سالانہ 1400 ارب روپے کا ریونیو درکار ہے ۔حکومت نے سرکلر ڈیٹ کے حل کیلئے سرچارج لگانا ضروری قرار دیا ہے۔نیپرا کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے آزادی ملے گی۔