(24 نیوز)پنجاب حکومت نے چینی کی پیداوار اور سپلائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب شوگر سپلائی چین آرڈیننس نافذ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے آردیننس کے تحت شوگر ملز اور ڈیلرز کے گوداموں کی رجسٹریشن کی جائے گی، رجسٹرڈ ڈیلر ہی چینی خرید سکے گا ۔غیر رجسٹرڈ ڈیلر چینی نہیں خرید سکے گا۔
آرڈیننس کے مطابق 2.5 میٹر ٹن سے زیادہ چینی گودام میں نہیں رکھی جاسکے گی ۔زیادہ چینی سٹور کرنے کے لئے کمشنر سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔ ڈیلر چینی کی سٹوریج کا ریکارڈ کین کمشنر کو دکھانے کا پابند ہوگا۔
واضح رہے کہ چینی 94 روپے 10 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی گئی ہے۔فی کلو 8 روپے اخراجات کے بعد چینی 102 روپے میں پڑے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے 40 ہزار ٹن ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں۔یوٹیلیٹی سٹورز نے 40 ہزار ٹن چینی 94 روپے 10 پیسے کلو کے حساب سے خریدی۔ج
ے ڈی ڈبلیو ون نے 94 روپے 10 پیسے فی کلو کی سب سے کم بولی دی تھی جبکہ سندھ آبادگار,ایس جی ایم شوگر ملز نے فی کلو 94 روپے 50 پیسے کی بولی دی تھی۔گزشتہ ماہ شوگر ملز سے 20 ہزار ٹن چینی 92 روپے فی کلو پر خریدی گئی تھی۔