(24 نیوز)موٹروے گینگ ریپ کیس میں سزائے موت پانے والے عابد ملہی اور شفقت نے لاہور ہائی کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں دائر اپیل میں مجرموں کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ استغاثہ نے اپنا کیس ٹرائل کورٹ میں ثابت نہیں کیا، شواہد اور تفتیش میں تضاد موجود ہے۔
اپیل کنندگان کا کہنا ہے کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 5 دن کی تاخیراوراغوا برائے تاوان کی دفعہ 29 دن بعد شامل کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جلد سزا دینے کے لیے اغوا برائے تاوان کی دفعہ مقدمے میں شامل کی گئی، حالانکہ اغوا برائے تاوان کے الزام کو دوران ٹرائل ثابت نہیں کیا گیا۔
وکیل کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست کی گئی ہے کہ عابد ملہی اور شفقت بگا کو سنائی گئی موت اور قید کی سزا غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔
یاد رہے کہ سفاک مجرموں نے موٹر وے پرپٹرول ختم ہوجانے کی وجہ سے مدد کی منتظر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے گینگ ریپ کا نشانہ بنا یا تھا ۔اس کیس نے پو رے ملک میں ہلچل مچا دی تھی اور پولیس کی نا اہلی پر عوام سراپا احتجاج رہے۔
یہ بھی پڑھیں:سجل کی شا دی کو ایک برس بیت گیا، ایسی چیز شیئر کر دی کہ آپ بھی کہیں گے وا ہ بھئی واہ