طلبا اور فلم انڈسٹری کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم، شوکت خانم کی برقرار، صدر نے آرڈیننس جاری کردیا

Mar 25, 2021 | 23:29:PM
طلبا اور فلم انڈسٹری کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم، شوکت خانم کی برقرار، صدر نے آرڈیننس جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے 150ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کردی،صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیاآرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط مان لی، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنیکا آرڈیننس جاری کردیا ۔ٹیکس قوانین میں 75 سے زائد ترامیم کی گئی ہیں ۔فریش گریجویٹس کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ۔پی سی بی سمیت کھیلوں کی تمام تنظیموں کی ٹیکس چھوٹ ٹیکس کریڈٹ میں تبدیل کردی گئی ہے۔
آرڈیننس کے مطابق62 اداروں کو ٹیکس کریڈٹ کی سہولت دے دی گئی، کاروباری مقامات پر این ٹی این یا بزنس کارڈ آویزاں کرنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔این ٹی این آویزاں نہ کرنے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
دوسری جانب شوکت خانم میموریل ٹرسٹ، شریف ٹرسٹ، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو حاصل ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی ہے جبکہ تباہ حال فلم انڈسٹری کیلئے ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔