(ویب ڈیسک )یوکرینی صدرولادیمیر زیلنسکی نے دنیاسے یوکرین کیساتھ یکجہتی کی اپیل کردی،اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم سب اس دنیا کے لوگ ہیں۔ ہمیں ایک ساتھ ہونا چاہیے
تفصیلات کے مطابق روسی حملے کو ایک ماہ مکمل ہونے پر یوکرین کے صدر نے پہلی بار انگریزی میںدنیا کے نام پیغام جاری کیا ،یوکرینی صدر نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ وہ یوکرین کیلئے گھڑے ہوجائیں ، گھر سے باہر نکلیں اوریوکرین کی حمایت کریں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ روس کی جنگ صرف یوکرین کے خلاف نہیں ۔ اس کامقصد اس سے کچھ بڑھ کر ہے ،یوکرین کی سرزمین پر تو صرف اس نے آغاز کیا ہے ،ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی حمایت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ دنیا کو روس کی جنگ ختم کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرنا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ میں کتنے روسی فوجی مارے گئے ، اعداد شمار جاری