دنیا کی مہنگی ترین چائے۔قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

Mar 25, 2022 | 09:41:AM
دنیا کی مہنگی ترین چائے۔قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے
کیپشن: دنیا کی مہنگی ترین چائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) صبح ہو یا رات چائے کی بنا گزارا مشکل ہے،چائے زندگی کا اہم حصہ ہے لیکن کیا آپ دنیا کی سب سے مہنگی چائے کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں جو صرف 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی ہو گی۔

چینی کمپنی گلاس بیلی اس چائے کو فروخت کرتی ہے، ان میں ایک چائے کا نام روگائی ہے، دوسری قسم کی پتی چین کی وویائی پہاڑیوں پر اگتی ہے اور اسے چٹان والی چائے بھی کہا جاتا ہے تاہم چٹانی چائے کی مزید کچھ اقسام ہیں۔ان میں سب سے مہنگی چائے کا نام ’نائی لین کینگ روگائی‘ ہے جو پہاڑیوں کے دشوار گزار حصوں پر اگتی ہے۔

چین اور ہانگ کانگ میں دنیا کی  مہنگی ترین اور بہترین چائے فروخت ہوتی ہے جس کی ایک کلو گرام پتی کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار ڈالر ہے۔اس چائے کی 25 گرام پتی کی قیمت 4560 ڈالر اور ایک کلو گرام قیمت 1 لاکھ 84 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ اس چائے کو مخصوص سند یافتہ افراد ہی بناتے ہیں اور ایک کپ 3500 سے 4000 ڈالر تک میں فروخت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی کی احد میر سے علیحدگی۔ صحافی خاتون نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

ماہرین  کےمطابق چائے کے نایاب  پتے دور دراز مقامات سے لائے جانے کے باعث دنیا کی مہنگی ترین چائےمیں شمار ہوتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:طلبا ہوشیار۔ میٹرک اور انٹر کا امتحانی نظام تبدیل