(ویب ڈیسک)گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے دوران 329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 29 ہزار 790 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 329 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
واضح رہے ملک بھر میں کورونا وائرس نے 3 افراد کی جان لے لی، جب کہ مثبت کیسز کی شرح 1.10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 446 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کا موبائل سالن میں پھینک دیا،وجہ کیا بنی؟