(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ بنی گالا میں جادو ٹونے کے لیے مرغیوں کا مَنوں گوشت جلایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے یہ دعویٰ کیا اور کہا کہ وہ یہ بات پوری ذمے داری سے کررہے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہ بات بلا خوف و تردید کہہ رہا ہوں کہ بنی گالامیں منوں مرغی کے گوشت کو جلایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو آج کھانے کو دال نہیں ملتی، لوگ روٹی کھانے کو ترس رہے ہیں، شیر خوار بچے دودھ کو ترس رہے ہیں اور بنی گالہ میں جادو ٹونے کے لئے مرغیوں کے گوشت کھلایا نہیں جاتا بلکہ جلایا جاتا ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا ہے کہ جو ریاست مدینہ اور امر بالمعروف کی بات کرتے ہیں ان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، جا کر آئینے میں اپنا چہرہ دیکھیں۔کیا مدینہ شریف میں یہودیوں نے ایسی حرکت کی تھی ؟قرآن پاک میں اس بات کی سخت تردید کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورزش کتنی ہی معمولی ہو اثرات تاحیات برقرار رہتے ہیں۔ تحقیق