اجلاس ملتوی کر کےسپیکر نے گھنائونا کردار ادا کیا۔ شہباز شریف

Mar 25, 2022 | 12:42:PM

 (ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج قانون کو پیروں تلے روند دیا گیا، اسپیکر آرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز  شریف نےقومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسپیکر کے نام اپنے خط  میں لکھا ہے  کہ 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی اور اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی گئی جس کے بعد فوری طور پر عدم اعتماد کے نوٹسز ملنے چاہیے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، چند ارکین کو 19 مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ آئین کے مطابق آپ 14 دن میں اجلاس طلب کرنے کے ذمے دار تھے لیکن آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ روایات اپنی جگہ اسپیکر کو ووٹنگ کرانی چاہئیے تھی ،اسپیکر عمران خان کے سہولت کار بن گئے،اسپیکر کو چاہیے تھا قانون کی پاسداری کرتے، پاکستان میں اسپیکر کا کردار سیاہ الفاظ میں لکھا جائے گا پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر ہیں عوام کی نظریں پارلیمان پر ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اسپیکر بتائیں اجلاس بلانے میں دیر کیوں کی گئی  کیا وجہ تھی ،اسپیکرآرٹیکل 6کے مرتکب ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیر کو کوئی غیر آئینی عمل ہوا تو ہم ہر حربہ استعمال کرینگے۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مقابلے سے بھاگ رہے ہیں  ہم انہیں بھاگنے نہیں دینگے،یہ بزدل وزیر اعظم کب تک بھاگے گا ہم ان سے جمہوری انتقام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان  اکثریت کھو چکے ہیں عدم اعتماد ہمارا جمہوری ہتھیارہے  پاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں وزیر اعظم کی حکومت ختم ہو چکی ہے اجلاس ملتوی کرنے کیوں کیا آج کیا بہانہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    بنی گالہ میں جادو ٹونہ کیلئے منوں مرغیوں کا گوشت جلایا جاتا ہے،شہباز شریف

مزیدخبریں