(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد شہباز شریف اور بلاول بھٹو واپس جانے کے لئے لفٹ میں سوار ہوئے لفٹ تھوڑا چل کر پھنس گئی۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بلایا گیا اجلاس کچھ منٹ ہی جاری رہ سکا کیونکہ اسپیکر اسد قیصر نے اہم شخصیات اور سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے دعائے مغفرت کے بعد اجلاس پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
اجلاس ملتوی ہونے کےبعد متحدہ اپوزیشن نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرنا تھی جس کے لئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تیز رفتاری سے ایوان سے نکلے تاہم وہ جونہی لفٹ میں سوارہوئے لفٹ چلنے کے بعدفوری پھنس کر رہ گئی جس پر قومی اسمبلی کے اسٹاف کو بلایا گیا جس نے کافی تگ ودو کے بعد دوبارہ لفٹ کو چالو کیا اور متحدہ اپوزیشن کے رہنما باہر نکلے پائے ۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالا، عدم اعتماد تحریک سو فیصد کامیاب ہو گی۔زرداری