(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کی مقبول ہیروئن زینت امان نے کہا ہے کہ ان کے سسرال والے ان سے اتنی نفرت کرتے تھے کہ انہیں خاوند کے انتقال کے بعد ان کا آخری دیدار تک نہیں کرنے دیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ زینت امان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ساس اور نندوں نے فیملی چھوڑنے کے لیے ہراساں کیا۔ میرے خاوند کے دل میں میرے لئے اتنی نفرت پیدا کردی گئی کہ ایک دفعہ جب میں نے ان سے پوچھا کہ کیا میں آ سکتی ہوں تو انہوں نے کہا کہ نہیں تم مجھ سے ملنے نہیں آ سکتے۔
زینت امان کا کہنا تھا کہ ان کے دل میں میرے لئے بہت غصہ، تلخی اور نفرت تھی۔ نشے کی وجہ سے اپنے شوہر کوچھوڑا پڑا۔
اداکارنے میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی شادی مظہر خان سے ہوئی تھی اور جب ان کا انتقال ہوا تو زینت امان کے سسرال والوں نے انہیں جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
اداکارہ زینت امان گلیمرس، بولڈ اور ہاٹ اداکارہ کے طور پر جانی جاتی تھیں جبکہ ان کے خاوند مظہر خان بھی اداکار تھے، انہوں نے فلم شان اور بنیاد سیریل میں کام کیا، مظہر نے 1985 میں زینت امان سے شادی کی تھی ، تاہم 1998 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید مہنگا۔ بلند سطح پر پہنچ گیا
واضح رہے کہ زینت امان اور مظہر خان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ جن کے نام اذان خان اور جہان خان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید مہنگا۔ بلند سطح پر پہنچ گیا