آخری ٹیسٹ میں پاکستان کوشکست ،تاریخی سیریز آسٹریلیا کے نام

Mar 25, 2022 | 16:24:PM
آسٹریلیا میچ جیت ،
کیپشن: آسٹریلیا میچ جیتنے کی خوشی منا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن کھیلی جانیوالی سیریز کے آخری اور تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاگیا ۔ آسٹریلیا کی طرف سے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 351 رنز کا ہدف ملاپاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 235رنز پر آوٹ ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگزمیں امام الحق 70اور بابر اعظم 55رنز بنا کر نمایاںرہے ۔عبداللہ شفیق 27جبکہ اظہر علی 17رنز بنانے میں کامیاب رہے ،ساجد خان نے 21اور فواد عالم نے 11رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بیٹ کمنز دو اور مچل سٹارک اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔


اس سے قبل مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کردی۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 104رنز بنا کر نمایا ں رہے ،ڈیوڈ وارنر 51اور مارنوس لبھوشن نے 36رنز کی اننگز کھیلی ۔سٹیون سمتھ17اور ٹریوس ہیڈ 11رنز بناسکے ۔آسٹریلیا کے صرف تین کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے اور انہوں نے اننگز ڈیکلیئر کردی تھی ۔


اس سے قبل پاکستان پہلی اننگز میں 268رنز بنائے ۔ عبداللہ شفیق نے 81رنز بنا کر نمایا ں رہے ۔اظہر علی 78اور بابر اعظم نے 67رنز کی اننگز کھیلی ،امام الحق نے گیارہ رنز بنائے ،فواد عالم نے تیرہ رنز کی اننگز کھیلی محمد رضوان صرف ایک رن بنا سکے ،نعمان علی ، حسن علی ،نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5جبکہ مچل سٹارک نے چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔تیتھن لیون کے حصے میں ایک وکٹ آئی تھی 

جبکہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 391رنز بنائے ۔عثمان خواجہ 91رنز بناکر ٹاپ سکوررہے جبکہ سٹیوسمتھ 59،کیمرون گرین 79،الیکس کیری 67مچل سٹارک 13، پیٹ کمنز 11رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ پاکستان کی طرف سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے چار چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،نعمان اور ساجد علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:احد رضامیر سٹیج پرآئے تو لوگوں نے” سجل ، سجل “کے نعرے لگا دیئے