عمران خان ۔۔کان کھول کر سن لو ۔اب تمہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا۔مریم نواز

Mar 25, 2022 | 16:31:PM
عمران خان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ ہونیوالا ہے۔مریم نواز
کیپشن: مریم نواز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا ہے میرے پاس بڑے پتے ہیں لیکن اس کے سارے پتے خزاں کی طرح جڑ چکے ہیں،تمہارا پتہ کٹ چکا ہے ،یہ عوام کو آوازیں نہیں دے رہا ہے بلکہ کسی او رکو آوازیں د ے رہا ہے خدا کا کا واسطہ ہے مجھے بچا لو ایڑیاں رگڑ رہا ہے،کان کھول کر سن لو اب تمہیں بچانے کوئی نہیں آئے گا،جو اکڑ کر تکبر کے ساتھ بڑی رعونت کے ساتھ کہتا تھاکہ میں این آر او نہیں دوں گا اب وہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ہر شخص سے این آر او مانگ رہا ہے ۔ بڑے بول تکبر آپ کی بڑائی آپ کی آنکھوں کے سامنے آتی ہے، تکبر اور بڑائی صرف ایک ذات کی ہے وہ رب کی ذات ہے۔۔
جمعہ کو ماڈ ل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہےکہ جو اکڑ کر تکبر کے ساتھ بڑی رعونت کے ساتھ کہتا تھاکہ میں این آر او نہیں دوں گا اب و ہ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر ہر شخص سے این آر او مانگ رہا ہے ، تمہارا اقتدار کسی عالمی سازش نے ختم نہیں کیا ،تمہارا قتدار اپوزیشن نے ختم نہیں کیا ،تمہارا اقتدار عوام کی بدعاﺅں نے ختم کیا ہے ،تمہیں صرف اقتدار جانے کا خوف نہیں ہے بلکہ تمہیں یہ خوف ہے کہ اقتدار چلا گیا تو تمہاری چوریوں کے تانے بانے جوبنی گالہ سے ملتے ہیں وہ سارے کھل جائیں گے،تم سیاسی شہید بننے چلے ہو لیکن اس کی کوشش بھی مت کرنا   ، اگر تم آلو پیاز کا ریٹ پتہ کرنے نہیں آئے تو کیا غریب کی روٹی چھیننے آئے تھے ،انشا اللہ تمہارا یوم حساب قریب ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ آج ہم مشکل وقت میں یہاں جمع ہیں ،میرا حمزہ شہباز سے رابطہ ہوا تو میں نے کہا کہ ہم ڈرائنگ روم میں میٹنگ کرنے کی بجائے ہمیںاپنے شیروں کے ذریعے پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہئے ۔ اللہ تعالی کی ذات کے شکر کے بعد اگر میاں صاحب کی کامیابی کا سہرا کسی کو جاتا ہے تو وہ مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہے جنہوں نے مشکل ترین حالات کے باوجود ظلم کا سامنا کیا ،جبر کا سامنا کیا جنہوں نے انتقام کا سامنا کیا لیکن نواز شریف کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے ۔ میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں کہ آپ نے جماعت کا ساتھ دینے کا وفا نبھانے کا نواز شریف کا ساتھ دینے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ، مسلم لیگ (ن) کے شیرو ، پاکستانیوں تیار ہو جاﺅ سیٹ بیلٹ باندھ لو پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے ۔


مریم نواز نے کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا وہی سیکرٹریٹ ہے جہاں سے بہت بہت بڑی تحریکیں جن کو نواز شریف اور شہباز شریف نے لیڈ کیا وہ چلیں اور اللہ نے انہیں کامیابی سے ہمکنار کرایا ۔ عدل کی بحالی کی تحریک یہاں سے نکلی تھی ، نواز شریف یہاں سے چند سو لوگوں کے ساتھ نکلے تھے لیکن اچھرہ پہنچتے ہوئے لاکھوں کا ہجوم ہو گیا تھا ۔ قوم کی بیٹی مریم نواز اوربیٹے حمزہ نواز کے ساتھ یہی قافلہ اس جی ٹی روڈ پر نواز شریف کی اس تحریک کو کامیاب بنانے جارہا ہے جس کا آغاز انہوںنے ووٹ کو عزت دو کی تحریک کے ذریعے 2017ءمیںوزیراعظم ہاﺅس سے نکالنے جانے پر کیا تھا،جی ٹی روڈ کا سفر نواز شریف کے ترقی کرتے ہوئے پاکستان میں لے کر جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ اتنا گھبرایا ہو اہے کہ اب ٹانگیں کانپ رہی کہنے کو دل نہیں کرتا بلکہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ کہتا ہے میرے پاس سیاسی پتے ہیں ، میرے پاس بڑے پتے ہیں ، یہ کہنا چاہتی ہوں خزاں کی طرح تمہارے سارے پتے جھڑچکے ہیں ، اب تمہارا پتہ کٹ چکا ہے ۔ اب تمہارے پاس ترپ کا پتہ ایک ہی ،وہ ٹرمپ کارڈ یہ ہے کہ تم اب سیاست سے دستبردا ہو جاﺅ کیونکہ جتنی آپ کی بے عزتی ہو چکی ہے اب صرف استعفے سے بات نہیں بننی اب تمہیںگھر جانا پڑے گا ۔ کہتا ہے عوام 27مارچ کے جلسے کے لئے نکلیں گے ، عوام ضرور نکلیں گے لیکن تمہیں نکالنے کے لئے نکلیں گے۔ 
انہوں نے کہاایک طرف نواز شریف ہے جو اقتدار سے باہر کر دیا گیا جس نے سخت ترین وقت کاٹا ،ایک طرف سے شہباز شریف ہے ،اپوزیشن میں موجود ہونے کے باوجود پارٹی سے ایک بندہ نہیں ٹوٹا ،ایک طرف نیازی ہے جو ابھی تک اقتدار میں بیٹھا ہے لیکن پوری پارٹی نیچے سے کھسک گئی ہے ، ایک ایک کر کے رخصت ہو چکے ہیں،دو درجن سے زائد ممبران نے سامنے آ کر کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں ،سمجھ نہیں آتی یہ لوگوں کو نکالے گا یا پارٹی اسے نکالے گی ۔یہ ایک ایک دن کر کے اقتدار کی بھیک مانگ رہا ہے ،عزت نفس رکھنے والا شخص کیا اس طرح اقتدا رسے چپکارہے گا۔ اس میں خود داری عزت نام کی کوئی چیز نہیں ہے ورنہ کوئی اور وزیر اعظم ہوتا تواس طرح پارٹی ساتھ چھوڑ گئی ہے تو خدا حافظ کہہ کر نکل جاتا ہے ، اس اقتدار کا کوئی فائدہ ہے ؟، اقتدار کا بغیر اختیار کا فائدہ ہے؟ ۔یہ ایک ممبر کو پکڑتا ہے تودوسرا بھاگ جاتا ہے دوسرے کو پکڑتا ہے تو تیسر ابھاگ جاتا ہے ،75سالوں میں دیکھا کہ اقتدار میں رہ کر اپنے ہی لوگوں شو کاز نوٹس جاری کئے جائیں کہ مجھے کیوں ساتھ چھوڑا ،میں خطرناک ہو جاﺅں گا،یہ کسی کو نہیں نکال سکتا یہ صرف د ھمکیاں دے رہا ہے ، دھمکیوں سے ایک ایک دن کی بھیک میں لینا  کیا کسی  عزت دار آدمی کا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسے اپنے لوگ حکومت ہونے کے باوجود چھوڑ گئے ، ۔ تمہارا اقتدار کسی سازش نے ختم نہیں کیا ،کسی عالمی سازش نے ختم نہیں کیا ،تمہارا اقتدار اپوزیشن نے ختم نہیں کیا کسی سیاسی جماعت نے ختم نہیں کیا ،سن لو تمہارا اقتدار عوام کی بدعاﺅں نے ختم کیا ہے ۔ عمران خان مکافات عمل تکبر اور بڑے بولوں کا شکار ہوا ہے ۔ وہ دن یاد ہے جب تم اتحادیوں سے ہاتھ ملانے کو گناہ سمجھتے تھے آج دو ،دو سیٹ والوں کے پاس ناک رگڑ حاضری دے رہے ہو ۔ اقتدار کی کشتی کو ڈوبتا دیکھ رہا ہے سرکاری وسائل کے ذریعے جلسے کر رہے ہو ،سرکاری ہیلی کاپٹر میں جاتے ہو ، سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں میں جا تے ہو ،لیکن اب تمہارا حساب دینے کا وقت آ گیا ہے، تم نے لوگوں پر بہتان لگائے ،تم نے اپوزیشن کے خلاف ایک بیانیہ بنایا ،آج اگر تمہارے اقتدار کی کشتی ڈول رہی ہے تو تمہیں صرف اقتدار جانے کا خوف نہیں ہے بلکہ تمہیں یہ خوف ہے کہ اقتدار چلا گیا تو تمہاری چوریوں کے تانے بانے جوبنی گالہ سے ملتے ہیں وہ سارے کھل جائیں گے۔ اس کی چوری ،ڈاکے کے جتنے بھی ہوشربا داستانیں کھلیں گی لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ کوئی نام نہیں لے رہا میں لیکن میں نام لے لیتی ہوں جو خاتون فرح ہے اس کے تانے بانے بنی گالہ اور جادو ٹونے سے ملتے ہیں ۔ ٹرانسفر ، پوسٹنگ ، تبدیلی ،ترقیاں کروڑں روپے کم سے رشوت میں نہیں ہوتیں، وہ تانے بانے عمران خان کے گھر سے ملتے اور آنے والے دنوں میں عوام ثبوتوں کی بھرپور میڈیا میں دیکھیں گے،انشا اللہ تمہارا یوم حساب قریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں،لا قانونیت ، چوروں ،ڈاکوﺅں سے نجات چاہتے ہیں ،اپنی نسلوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہو تو پاکستان کی خاطر نکلو ۔اس موقع پرحمزہ شہباز ، اوےس لغاری ، مصدق ملک سمےت دےگر رہنمااور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:زینت امان کے سابق شوہر سے متعلق اہم انکشافات