(نیوز ایجنسی)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی خودکش حملے کی خواہش کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان کے بعد چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کی بھی خودکش حملے کی خواہش کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ خودکشی حرام نہ ہوتی تو اپنے جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ کے سب منافقین کو اڑا دیتا تاکہ ان کی بنیاد ہی ختم ہوجائے جو ملک کا سودا کرتے ہیں۔اس بات کا اظہار شہریار آفریدی نے گزشتہ روز کوہاٹ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران کیا تھا۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام چینل یہ چلائیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر غلام سرورخان بھی چند روز پہلے خودکش حملے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیلئے بڑی خبر، ناراض رکن اسمبلی کا تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان