پہلے مطالبات پورے کریں، وزیراعظم کے بلانے پر بھی ناراض رکن اسمبلی ملاقات کیلئے نہ پہنچے

Mar 25, 2022 | 21:35:PM

(نیوز ایجنسی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بلانے کے باوجود ناراض رکن اسمبلی احمد حسین دیہڑ ملاقات کیلئے نہ پہنچے۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احمد حسین دیہڑ ملاقات کیلئے ڈھائی بجے بلایا تھا تاہم احمد حسین دیہڑ ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس نہ آئے۔
اس سے قبل احمد حسین دیہڑ نے ایک بیان میں کہا کہ میں پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا، میرے پانچ مطالبات ہیں اور سارے غریبوں سے متعلق ہیں لہٰذا عمران خان سے اپیل ہے میرے مطالبات تسلیم کریں۔ان کا کہناتھا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں، وزیراعظم سے اس وقت ملوں گاجب میرے مطالبات پورے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کیلئے بڑی خبر، ناراض رکن اسمبلی کا تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

مزیدخبریں