(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں حکومتی وفد اور (ق) لیگ کے درمیان کل ملاقات طے پاگئی ۔
اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آگئی ۔ شاہ محمود قریشی نے چودھری برادران کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کرلیا ،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ کل دوپہر 2 بجے لاہور میں چودھری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے ،وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام چودھری برادران تک پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن رہنماﺅں کی پریس کانفرنس، شہباز شریف دھوپ کے باعث کبھی ہیٹ، کاغذ اور چھتری کا سہارا لیتے نظر آئے