برطانیہ یوکرین کو 6 ہزار میزائل، بی بی سی کوریج اور فوجیوں کی تنخواہوں کیلئے 4 کروڑ ڈالر دیگا

Mar 25, 2022 | 23:12:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ یوکرین کو تقریباً 6 ہزار نئے دفاعی میزائل اور تقریباً 3 کروڑ پاؤنڈ (4 کروڑ ڈالر) فراہم کرے گا تاکہ خطے میں بی بی سی کی کوریج کو سپورٹ کیا جا سکے اور یوکرین کے فوجیوں اور پائلٹوں کو تنخواہیں ادا کی جاسکیں۔

ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے بورس جانسن نیٹو اور جی 7 رہنماؤں کی میٹنگ میں یوکرین کی سپورٹ کے نئے پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت دینے پر آمادگی کا اشارہ بھی دیں گے۔بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر یوکرین کی فوجی اور اقتصادی مدد میں اضافہ کرے گا تاکہ یوکرین اپنے دفاع کو مضبوط کرکے اس لڑائی کا رخ موڑ سکے۔برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس بحران کے ایک ماہ کے پیش نظر عالمی برادری کو ایک انتخاب اور فیصلے کا سامنا ہے کہ ہم یوکرین میں آزادی کی شمع کو زندہ رکھ سکتے ہیں، یا اسے یورپ اور دنیا بھر میں بجھانے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی سپورٹ پیکیج کے ایک حصے کے طور پر برطانیہ یوکرینی فوج کے لیے 6 ہزار میزائل اورڈھائی کروڑ پاؤنڈ کی مالی معاونت فراہم کرے گا، برطانیہ بی بی سی ورلڈ سروس کے لیے 41 لاکھ پاؤنڈز بھی فراہم کرے گا تاکہ اس کی یوکرینی اور روسی زبان کی سروس میں مدد ملے اور غلط معلومات سے نمٹنے میں مدد ملے۔برطانیہ نے نئے عزم کے ساتھ کہا ہے کہ وہ 10 ہزار تک میزائل فراہم کرے گا اور اس نے 4 کروڑ پاؤنڈز کے اضافی فنڈز انسانی ہمدردی اور اقتصادی امداد کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔ادھر برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں کیف کے لئے اضافی امداد کی فراہمی کی توقع کی جا رہی ہے، یوکرین کو فراہم کی جانے والے اشیا میں کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجیکل اور جوہری خطرات سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ساز و سامان بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خودکش بمبار کی ’جھپی‘، صومالی رکن پارلیمنٹ سمیت15 افراد ہلاک

مزیدخبریں