اطمینان رکھیں۔ کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا۔ عمران بچنے والا نہیں۔آصف زرداری

Mar 25, 2022 | 23:24:PM
 اطمینان۔ کچا ہاتھ۔ عمران۔۔آصف زرداری۔تحریک عدم اعتماد
کیپشن:  شریک چیئر مین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق صدر اور شریک چیئر مین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا، عدم اعتماد کی تحریک سو فیصد کامیاب ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاو¿س میں اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا اورآصف زرداری نے اجلاس سے مختصر خطاب کیا۔ سابق صدر نے ارکان کو مطمئن رہنے اور احتجاج نہ کرنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا۔ اس بار بھی کچا ہاتھ نہیں ڈالا۔ مطمئن رہیں عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجہ میں بچ نہیں سکتے۔ تمام معاملات طے ہیں۔ اللہ کے کرم سے فتح اپوزیشن کی ہوگی۔ادھرقومی اسمبلی کے مختصر اجلاس کے بعد ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے روکنے کے لئے اسپیکر نے ایک اور کمزور عذر تراشا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ نہیں بھاگ سکتا، وزیراعظم میں اسپورٹس مین اسپرٹ نہیں،عمران خان وقار سے شکست کا سامنا نہیں کرسکتے۔ عظیم کپتان کہلانے والا ڈوبتے جہاز پر چوہے کی طرح خود بھی ڈوب جائے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔عمران خان سے ملاقات ہوئی ۔۔؟۔چودھری نثار نے حقیقت بیان کردی