عدم اعتماد تحریک ، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو ملاقات کی دعوت دیدی

Mar 25, 2022 | 23:26:PM
عدم اعتماد کی تحریک، ناکام بنانے کیلئے، حکومتی کوششیں جاری، وزیراعظم، ایم کیو ایم، ملاقات کی دعوت
کیپشن: وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ملاقات کی دعوت دے دی ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا وفد عمران خان سے کل ملاقات کرے گا،وزیراعظم عمران خان اپنی اہم اتحادی ایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان ملاقات کے بعد اپنے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔
دوسری جانب اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادکے معاملے پر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،خالد مقبول صدیقی اپوزیشن سے ہونیوالی ملاقاتوں پر بریفنگ دیں گے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی کی رائے لی جائیگی،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تفصیلی غور کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ ہوا نہ ہی اتحاد، خالد مقبول صدیقی