(24 نیوز)پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان اور سینئر کھلاڑی سٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ،ترجمان ٹیم آسٹریلیا کاکہناہے کہ سٹیو سمتھ کو بائیں کہنی میں تکلیف ہے،کہنی میں تکلیف کے باعث اسٹیو اسمتھ کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا، اسٹیواسمتھ آسٹریلیا میں بحالی پروگرام کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اسٹیو اسمتھ کو تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کہنی میں تکلیف ہوئی ،اسٹیو اسمتھ کو یہ تکلیف پہلے بھی ہو چکی ہے،لیگ اسپنر سیوپسن آسٹیو کو اسمتھ کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اطمینان رکھیں۔ کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا۔ عمران بچنے والا نہیں۔آصف زرداری