نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کو کینسر کے دوسرے مرحلے کی تشخیص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی سیاستدان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو کینسر کے دوسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر کے نام جذباتی پیغام لکھ دیا ، جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا تذکر ہ بھی کیا۔انہوں نے بیماری کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" آپ (نوجوت سنگھ سدھو) ایک ایسے جرم کے لئے جیل میں ہیں جو آپ نے کیا ہی نہیں، اس معاملے کے تمام لوگوں کو معاف کیا جائے، ہم ہر روز آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور شاید آپ سے زیادہ تکلیف اٹھا رہے ہیں".
He is in the prison for a crime he has not committed.Forgive all those involved.Waiting for you each day outside probably suffering more than you. As usual trying to take your pain away,asked for sharing it. Happened to see a small growth, knew it was bad.1/2
— DR NAVJOT SIDHU (@DrDrnavjotsidhu) March 22, 2023
اس کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے مزیدلکھا کہ" آپ کا انتظار کر رہی ہوں، یہ دیکھ کر کہ آپ کو بار بار انصاف سے محروم کر دیا گیا۔ سچ بہت طاقتور ہے لیکن یہ بار بار آپ کے امتحان لیتا ہے.انہوں نے معذرت کرتے ہوئے بتا یا کہ میں معذرت خواہ ہوں آپ کا انتظار نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے اسٹیج 2 کینسر تشخیص ہوا ہے، اب آپریشن ہوگا، یہی خدا کا منصوبہ ہے، اس میں کسی کا قصور نہیں"۔
2/2 Waited for You, seeing you were denied justice again and again.Truth is so powerful but it takes your tests time and again. KALYUG.Sorry can’t wait for you because it’s stage 2 invasive cancer. Going under the knife today. No one is to be blamed because it’s GODS plan:PERFECT
— DR NAVJOT SIDHU (@DrDrnavjotsidhu) March 22, 2023
یاد رہے کہ کہ نوجوت سنگھ سدھو 34 سال پرانےکیس کے معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد مئی 2022 سے پٹیالہ سینٹرل جیل میں بند ہیں۔
خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو سابق کرکٹر ہونے کے ساتھ سیاسی شخصیت بھی ہیں اور اس کے علاوہ دی کپل شرما شو کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔انہیں شو سے پلوامہ حملے پر تبصرے پر ہونے والی تنقید کے باعث شو چھوڑنا پڑا تھا،جس کے بعد اُن کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی ہے۔