نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کو کینسر کے دوسرے مرحلے کی تشخیص

Mar 25, 2023 | 00:21:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی سیاستدان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر  نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو کینسر کے دوسرے مرحلے کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ  نوجوت کور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شوہر کے نام جذباتی پیغام لکھ دیا ، جس میں انہوں نے  اپنی بیماری کا تذکر ہ بھی کیا۔انہوں نے  بیماری کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" آپ  (نوجوت سنگھ سدھو) ایک ایسے جرم کے لئے جیل میں ہیں جو آپ نے کیا ہی نہیں، اس معاملے کے تمام لوگوں کو معاف کیا جائے، ہم ہر روز آپ کا انتظار کر رہے ہیں اور شاید آپ سے زیادہ تکلیف اٹھا رہے ہیں".

اس کے بعد ایک ٹویٹ میں انہوں نے مزیدلکھا کہ" آپ کا انتظار کر رہی ہوں، یہ دیکھ کر کہ آپ کو بار بار انصاف سے محروم کر دیا گیا۔ سچ بہت طاقتور ہے لیکن یہ بار بار آپ کے امتحان لیتا ہے.انہوں نے معذرت کرتے ہوئے بتا یا کہ میں معذرت خواہ ہوں آپ کا انتظار نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے  اسٹیج 2 کینسر تشخیص ہوا ہے، اب آپریشن ہوگا، یہی خدا کا منصوبہ ہے، اس میں کسی کا قصور نہیں"۔ 

یاد رہے کہ کہ نوجوت سنگھ سدھو 34 سال پرانےکیس کے  معاملے میں سپریم کورٹ کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد مئی 2022 سے پٹیالہ سینٹرل جیل میں بند ہیں۔

خیال رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو سابق کرکٹر ہونے کے ساتھ سیاسی شخصیت بھی ہیں اور اس کے علاوہ دی کپل شرما شو کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔انہیں شو سے پلوامہ حملے پر تبصرے پر ہونے والی تنقید کے باعث شو چھوڑنا پڑا تھا،جس کے بعد اُن کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی ہے۔

مزیدخبریں