بھارتی فلمساز پرادیپ سرکار چل بسے، معروف اداکاروں کا اظہار افسوس 

Mar 25, 2023 | 10:40:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی فلمساز پرادیپ سرکار 67 سال کی عمر میں چل بسے۔ ان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے اظہار افسوس کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج صبح 63 سالہ پرادیپ سرکار کا ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرادیپ سرکار نے فلم پرینیتا، مردانی اور ہیلی کاپٹر ایلا سمیت کئی فلمیں ڈائریکٹ کیں۔ 

مزید پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ کو کینسر کے دوسرے مرحلے کی تشخیص

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاروں اور انڈسٹری کی دیگر شخصیات نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پردیپ سرکار کی موت پر اداکار اجے دیوگن، منوج باجپائی اور نیل نتن مکیش، جنہوں نے فلمساز کے ساتھ فلم لفنگے پرندے میں کام کیا تھا  انہوں نے بھی  ہدایتکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر والوں کے ساتھ تعزیت کی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق پرادیپ کمار نے کئی میوزک ویڈیوز اور اشتہارات بھی دائریکٹ کیے۔

یاد رہے کہ پردیپ سرکار ڈائیلاسز پر تھے اور ان کی پوٹاشیم کی سطح بہت کم ہو گئی تھی جس کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ 

مزیدخبریں