بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کورونا وائرس میں مبتلا, ٹیسٹ پازیٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں ہیں ۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں سے کورونا کا شکار ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے انہیں ماسک پہننے کا مشورہ دیدیا۔
پوجا بھٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پروفیسر اشوک سوائن کی جانب سے شیئر کی گئی پرانی ویڈیو ری ٹوئٹ کردی جس میں گلیوں میں کھیلتے ہوئے بچے اور کچھ لوگ برتن بجا کر کورونا کو بھگانے کی کوششیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔
And exactly 3 yrs later,I have tested positive for the first time. Mask up people! Covid is still very much around & can get to you despite being fully vaccinated. Hopefully I shall be back on my feet soon ???? https://t.co/WmNV6dH97n
— Pooja Bhatt (@PoojaB1972) March 24, 2023
واضح رہے کہ ایک ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی، اور ساتھ میں کیپشن لکھا کہ تین برس قبل اسی دن بھارتیوں نے وزیراعظم مودی کے مشورے پر ملک سے کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے برتن بجائے اور پیٹے تھے۔
اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے لکھا، اور اب ٹھیک تین برس بعد میرا کورونا وائرس ٹیسٹ پہلی بار پازیٹو آیا ہے۔
مزید پڑھیں: مُودی نے سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا
انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ ماسک پہنیں، کیونکہ کورونا اب بھی ہمارے ارد گرد موجود ہے اور مکمل ویکسی نیشن کے باوجود آپ کو لاحق ہوسکتا ہے، امید ہے کہ میں جلد وبا سے نجات حاصل کر لوں گی۔
یاد رہے کہ پوجا بھٹ گزشتہ برس ایک تھریلر ’چُپ:، اے ریوینج آف آرٹسٹ‘ میں نظر آئی تھیں، جبکہ اس سے قبل وہ اپنے والد مہیش بھٹ کی فلم صدق ٹو اور ایک ویب شو بومبے بیگمز میں دیکھی گئیں۔