مرحوم لیجنڈری اداکار قوی خان کو مرنے کے بعد نشان امتیاز نوازنے پر یاسر حسین کا ردّ عمل 

Mar 25, 2023 | 12:19:PM
یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب میں مرحوم لیجنڈری اداکار قوی خان کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا تو پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، میزبان و ہدایت کار یاسر حسین کو منیر نیازی کی یاد ستانے لگی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب میں مرحوم لیجنڈری اداکار قوی خان کو نشانِ امتیاز سے نوازا گیا تو پاکستانی اداکار یاسر حسین کو منیر نیازی کی یاد ستانے لگی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے مرحوم لیجنڈری اداکار قوی خان کو نشانِ امتیاز سے نوازنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لیجنڈری اداکار قوی خان کو اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد سراہے جانے پر منیر نیازی کی مشہور نظم ’دیر کر دیتا ہوں کے چند اشعار اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں، ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو، اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو، ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’چلو دیر آئے درست آئے، 50 سے اوپر کے سب ہی اچھے فنکاروں کو ان کی زندگی میں ہی سارے تمغے دے دو، رکھ کے کیا کرنا ہے‘۔

مزید پڑھیں:  ماہ رمضان کی مناسبت سے توثیق حیدر کے دو مشورے 

یاد رہے کہ یومِ پاکستان کے موقع پر ایوان صدر اسلام آباد میں مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر مختلف شخصیات کو سرکاری سول اعزازات سے نوازا گیا تھا۔ 

شوبز انڈسٹری سے اداکار بہروز سبز واری، مرحوم ہدایت کار، اسکرین پلے رائٹر اور صحافی شیخ ریاض شاہد عرف ریاض شاہد اور میزبان و گلوکار فخر عالم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔