پاکپتن؛ جائیداد کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ ،دو بھائیوں سمیت 7 افراد قتل 

Mar 25, 2023 | 19:18:PM

(24 نیوز)پاکپتن میں جائیداد کے تنازع پرمبینہ طور پربھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 2 بھائیوں کے گھرانوں کے 7 افراد قتل کردیئے۔
پولیس کے مطابق 7 افراد کے قتل کا یہ اندوہناک واقعہ بڑی راکھ کے علاقے میں ہوا، جہاں سرور نامی ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بھائیوں کے گھر اجاڑ دیئے۔
ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے 2 بھائیوں افتخار اور شیرباز کے علاوہ 22 سالہ مفتاح بی بی، 12 سالہ احد، 14 سالہ احمد ،35 سالہ آسیہ بی بی اور بشیراں بی بی کوقتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ملزم کی فائرنگ سے 12 سالہ عائشہ زخمی بھی ہوئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال سمیت پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے شواہد جمع کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی منیب الرحمٰن نے فدیئے اور کفارہ کا نصاب جاری کر دیا

مزیدخبریں