(24 نیوز)وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے،جی بی پولیس اہلکاروں کو دوسرے صوبوں میں ساتھ لے کر جانے پر پابندی عائدکردی۔
وزارت داخلہ نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ اور گورنر جہاں بھی جائیں گے متعلقہ صوبہ سکیورٹی فراہم کرے گا ،چاروں صوبوں، آزادکشمیر کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ ارسال کر دیاگیا۔
یاد رہے کہ جی بی پولیس پر زمان پارک میں پنجاب پولیس سے مزاحمت کی انکوائری ہوئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی ایک اور اداکارہ کیساتھ تصویر وائرل