(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں ایک سے زیادہ عمرہ ادا کر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص کو عمرہ ادا کرنے کا موقع مل سکے،رمضان میں ایک مرتبہ عمرے کی پابندی سے دوسروں کو اطمینان اور آسانی کے ساتھ عمرے کا موقع مل سکے گا۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ’نسک ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ حاصل کریں اور وقت کی پابندی کریں، سسٹم میں عمرے کی مقررہ تاریخ اور وقت میں ترمیم کی گنجائش موجود نہیں ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جو لوگ نسک ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ جاری کرائیں گے اگر وہ اس میں ترمیم چاہتے ہوں تو انہیں پرمٹ منسوخ کروانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ کا گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ