(ویب ڈیسک)سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزاکو تھانے پرحملے کے مقدمے میں بری کر دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو بری کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ پراسکیوشن8 سال میں گواہ پیش نہیں کر سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا سمیت 24 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف 2015 میں درخشان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاتھا، ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ اور تھانے پر حملے کا الزام تھا۔