وفاقی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن پر مشیر داخلہ گلگت بلتستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Mar 25, 2023 | 22:46:PM

(24 نیوز)مشیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان کی سکیورٹی سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ جیسے لوگ ملک کیلئے کینسر بنتے جا رہے ہیں،رانا ثناءاللہ پاگل شخص ہیں،یہ صوبوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں،وفاقی وزارت داخلہ کی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان کو گلگت بلتستان کی حدود سے باہر جی بی کی سیکیورٹی لیکر جانے پر پابندی قابل مذمت ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جاری کردہ نوٹیفکیشن پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر داخلہ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے،رانا ثنا اللہ نے وہاں کے بیس لاکھ لوگوں کی جذبات کو مجروح کیا ہے،انہوں نے ذاتی انا کی تسکین کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے، انہوں الزام لگایا کہ گلگت بلتستان پولیس کا لاہور واقعہ میں کردار رہا ہے،وزیرداخلہ آئی جی پنجاب کا موقف سامنے رکھیں،سب کچھ واضح ہو جائے گا،آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کا لاہور میں کوئی منفی کردار نہیں رہا۔
شمس الحق لون نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو رانا ثنا اللہ اوروزارت داخلہ ذمہ داری اٹھائیں گے،رانا ثنا اللہ بتائے اگر پنجاب ،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ اپنے اپنے صوبوں سے باہر جاتے ہیں تو ان پر بھی اس نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوتا ہے یا یہ صرف گلگت بلتستان کیلئے ہے،گلگت بلتستان کے لوگ سینہ ٹھوک کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں تو رانا ثنا اللہ سیاسی بوکھلاہٹ میں ایسا نوٹیفکیشن جاری کرتا ہے تو ہمارے دشمن ملک بھارت کو کیا پیغام جائے گا،ہم جس صوبے میں جانا چاہے جا سکتے ہیں اور اپنی سیکیورٹی لیکر جائیں گے،کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتے،گلگت بلتستان کے عوام بھی اتنے ہی محب وطن پاکستانی ہیں جتنے باقی صوبوں کے لوگ،سپریم کورٹ آف پاکستان کو اس معاملے پر از خود نوٹس لینا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛صوبوں میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر الاٹ

مزیدخبریں