آئی ایم ایف کا پاکستان سے معاشی اصلاحات پر اعتماد بحال کرنے کا مطالبہ

Mar 25, 2023 | 23:07:PM
آئی ایم ایف کا پاکستان سے معاشی اصلاحات پر اعتماد بحال کرنے کا مطالبہ
کیپشن: آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہاہے کہ پاکستان کو مہنگائی، شرح نمو میں کمی اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،آئی ایم ایف پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتا ہے، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر بنائے ہیں، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر مذاکرات کئے ہیں اور پاکستان کو مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سٹاف سطح کے معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے اور دیگر امدادی اداروں سے فنڈنگ کے لیے بھی اصلاحات پر عمل پیرا ہو،پاکستان کی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سست شرح نمو، بلند افراط زر اور بڑی مالیاتی ضروریات شامل ہیں۔
آئی ایم ایف کے عملے اور پاکستانی حکام کے درمیان پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے نویں جائزے کو مکمل کرنے کیلئے پالیسیوں پر عملے کی سطح کے معاہدے کیلئے بات چیت جاری ہے، حکام ضروری اصلاحات کے نفاذ کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے معیشت کو مستحکم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
 سیلاب سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالی گنجائش فراہم کرتے ہوئے آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی امداد میں اضافے کے ذریعے پسماندہ و کمزور طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت ریلیف دینے کی حمایت کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بیرونی شراکت داروں کی جانب سے بروقت مالی امداد کی پالیسی کی کوششوں کی حمایت کرنے اور جائزے کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی