(24 نیوز)وزیراعظم میاں شہباز شریف کا آج دورہ بہاولنگر متوقع ہے، وزیر اعظم کے متوقع دورہ کی اطلاع پر ادارے متحرک ہو گئے۔
وزیراعظم کے متوقع دورہ کیلئے افسران کو پابند کردیا گیا،مختلف اداروں نے تیاریوں کے حوالے سے لیٹرز لکھ دئیے،افسران کو سٹیشن چھوڑ کرجانے سے منع کردیا گیا،روٹس کے راستوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کردی گئی،متوقع دورہ کے دوران وزیراعظم مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ کرینگے،وزیراعظم کو مختلف امور پر بریفنگ بھی جائے گی،وزیراعظم میڈیکل کالج کے زیر تعمیر منصوبے کا دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ؛صوبوں میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر الاٹ