(24 نیوز) رمضان کے پہلے عشرے میں 10 لاکھ روزہ داروں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
رمضان کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی ﷺ میں نمازیوں کی بڑی تعداد میں آمد ریکارڈ کی گئی ہے، مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے مطابق ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں روزہ داروں کو غیر معمولی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک،دوسرے عشرے کی دعا
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامی ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے پہلے عشرے میں مسجد نبوی میں نمازیوں کی تعداد 98 لاکھ 18 ہزار 474 تک پہنچ گئی، اس دوران 7 لاکھ 39 ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔
جنرل اتھارٹی نے مسجد نبوی ﷺ کی راہداریوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کام کیا، زائرین اور نمازیوں کے داخلے کو مرکزی اور ذیلی کوریڈورز پر تقسیم کیا گیا تاکہ نقل و حرکت کی ہموار روانی کو یقینی بنایا جا سکے، زائرین اور نمازیوں میں زمزم کے پانی کی تقریبا ایک لاکھ 95 ہزار 800 بوتلیں تقسیم کی گئیں اور تقسیم کیے جانے والے کھانوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 853 تک پہنچ گئی۔
مقامی رہ نمائی سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 893 تک پہنچ گئی جبکہ 26 ہزار 910 زائرین نے معذور افراد اور بزرگوں کے لیے مختص مقامات سے استفادہ کیا۔