معاشی اصلاحات کیلئے تمام اہم اقدامات  کئے جائیں گے:وزیر تجارت

Mar 25, 2024 | 11:49:AM
معاشی اصلاحات کیلئے تمام اہم اقدامات  کئے جائیں گے:وزیر تجارت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے تجارت جمال کمال نے کہا ہےکہ حکومت معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کرےگی۔

کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ایسی صورتحال میں تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،  پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور دیگر جماعتیں حکومت کا حصہ ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں مشکلات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمیں معاشی اشاریوں کو بلندی کی جانب لے کر جانا ہے، حکومت معاشی اصلاحات کے لیے تمام اہم اقدامات کرےگی، پیپلز پارٹی نے حکومت کے تشکیل میں بڑا کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے  گھروں سے نکل آئے