بھارتی فلمساز نے نئے اداکاروں سے ملنے کیلئے بھاری فیس مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف فلمساز انوراگ کشیپ نے کہا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں آنے والے نئے اداکاروں سے ایک لاکھ روپے معاوضہ لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فلمساز انوراگ کشیپ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں نئے آنے والے فنکاروں کی مدد کرنے بہت وقت ضائع کیا ہے جس کے بدلے مجھے کوئی بھلائی نہیں ملی۔
انوراگ کشیپ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اب نئے لوگوں سے مل کر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا تو جو لوگ خود کو تخلیقی ذہین سمجھتے ہیں وہ معاوضہ ادا کرکے مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جو نئے فنکار مجھ سے ملنا چاہتے ہیں اُنہیں پہلے فیس ادا کرنی ہوگی، اگر کوئی مجھ سے 10 سے 15 منٹ کی ملاقات کرنا چاہتا ہے تو اسے ایک لاکھ روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔
فلمساز نے کہا کہ اسی طرح ایک گھنٹے کی ملاقات کے لیے ایک لاکھ جبکہ دو گھنٹے کی ملاقات کے لیے 5 لاکھ روپے کی رقم بطورِ فیس ادا کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دیدیا
انوراگ کشیپ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نئے فنکاروں سے ملاقاتیں کرکے تھک چکا ہوں، اگر آپ ملاقات کے لیے یہ فیس ادا کرنے کے قابل ہیں تو مجھے فون کال کریں ورنہ مجھ سے دور رہیں۔