قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل

Mar 25, 2024 | 16:42:PM
قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع میں ردو بدل کر دیا گیا، ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 13.76 سے کم کرکے13.57 فیصد مقرر ہو گئی۔

نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ کے تحت شرح منافع میں ردو بدل کر دیا گیا، ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 13.76 سے کم کرکے13.57 فیصد، پینشنرز اور بہبودسرٹیفکیٹ پر شرح منافع 15.60 سےکم کرکے15.36فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 14.76سے کم کرکے14.64 فیصد، سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ کا اوسط منافع 15.93 سےکم کرکے15.85 فیصد مقرر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

سیونگز سرٹیفیکیٹ کا منافع 20.50 فیصد پر برقرار رہے گا جبکہ ایک سالہ سروا ٹرم اکاؤنٹ کا منافع 18.54 فیصد سے بڑھاکر19.10 فیصد کردیا گیا، قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔