(24 نیوز) اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنماؤں اعظم سواتی، مراد سعید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی, مراد سعید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان نے سینیٹ کی جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائرکی تھی جس پر اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد نے آج محفوظ فیصلہ سنایا، اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، مراد سعید، اظہر مشوانی اور خرم ذیشان کی اپیل منظور کر کے سینیٹ انتخابات کیلئے اہل قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر جماعتِ اسلامی کا حلف اٹھا لیا، وجہ بھی سامنے آ گئی
جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیےبھی اعظم سواتی کو اہل قرار دے دیا۔